ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی تعیناتی سیکٹر ٹری اور وزیر مملکت داخلہ آمنے سامنے

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی تعیناتی سیکٹر ٹری اور وزیر مملکت داخلہ آمنے ...

اسلام آباد (آئی این پی)ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد کی تعیناتی کے معاملے میں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اور سیکریٹری داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو الگ الگ خط لکھ دیئے، وزیرمملکت داخلہ نے محمد امین جبکہ وزارت داخلہ نے ڈاکٹر سعید کی تعیناتی کی سفارش کی۔بدھ کو ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد کی تعیناتی کے معاملے میں بیورو کریسی اور وزارت داخلہ میں روابط کا فقدان سامنے آ گیا،ایس ایس پی آپریشنزکیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو الگ الگ خط ارسال کر دیئے گئے،وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اور سیکرٹری داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو الگ الگ خط لکھ دیئے۔ خط کے متن کے مطابق سیکرٹری داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سعید احمد کی خدمات مانگیں، شہریار آفریدی کے خط کے متن کے مطابق محمد امین ایس ایس پی آپریشن کے اضافی چارج پر کام کر رہے ہیں۔ وزیرمملکت داخلہ نے محمد امین کی تعیناتی کی سفارش کی جبکہ وزارت داخلہ نے ڈاکٹر سعید کی تعیناتی کی سفارش کردی۔

مزید : صفحہ آخر