طبی تعلیم کی بہتری کیلئے فیکلٹی کا معیار اہمیت کا حامل ، عارف علوی

طبی تعلیم کی بہتری کیلئے فیکلٹی کا معیار اہمیت کا حامل ، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، میڈیکل کی تعلیم کی بہتری کیلئے فیکلٹی کا معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں نیشنل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلرسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وائس چانسلر نے صدر مملکت کو اپنے ادارے بارے بریفنگ دی۔ صدر نے کہاکہ میڈیکل کی تعلیم کی بہتری کے لئے فیکلٹی کا معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صحت کے شعبے میں نیشنل یونورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ بین الاقوامی اداروں کیساتھ روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -