ایم کیو ایم حکومت سے نکل گئی تو حکمرانوں کاخدا حافظ،خورشید شاہ

ایم کیو ایم حکومت سے نکل گئی تو حکمرانوں کاخدا حافظ،خورشید شاہ

سکھر(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری درست اقدام نہیں، وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے اور بھینسیں اور گاڑیاں نیلام کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی،عمران خان نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے، ان کے بیانات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کے پاس 70فیصد مشرف کی ٹیم ہے، ایم کیو ایم حکومت سے نکل جائے تو خدا حافظ ہو جائی گی، کل ملک کیلئے خطرہ قرار دینے والی جماعت کو وزارت دے دی گئی۔ پیپلزپارٹی اداروں کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔خورشید شاہ نے مزیدکہا سٹاک مارکیٹ گرتی جا رہی ہے، 2ماہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا، لوگ کنگلے ہوگئے، معیشت پر خطرناک حد تک دبا ؤ ہے۔ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلوں، عمران خان نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے، ان کے بیانات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، ڈکٹیٹر کے آئین نے پاکستان کو 2 حصوں میں تقسیم کیا، پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ آخر