عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چئیرمین تعینات کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی نمائندگی کے لئے عثمان ڈار بہترین انتخاب ہیں، یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لئیانقلابی اقدامات کیے جائیں۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جو اعتماد ظاہر کیا اس پر پورا اتروں گا، وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔

عثمان ڈار

مزید : صفحہ آخر