ملالہ کا انصاف کیلئے پرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز ہے،ہیلری کلنٹن

ملالہ کا انصاف کیلئے پرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز ہے،ہیلری کلنٹن

واشنگٹن(آئی این پی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملالہ یوسف زئی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، ملالہ کا انصاف کے لیے پرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز ہے۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سوشل میڈیا پر نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لکھا ملالہ کا انصاف کے لیے پرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز کو آگے بڑھانا ہے، جیسا کہ وہ کہہ چکی ہیں کہ اگر ایک آدمی سب کچھ تباہ کرسکتا ہے تو ایک لڑکی سب کچھ کیوں نہیں بدل سکتی؟

مزید : صفحہ آخر