ابرارعالم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشن) پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ابرارعالم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشن) پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا چارج سنبھال ...

لاہور(فلم رپورٹر) محمدا برار عالم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشن) پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس پر انہیں متعدد افراد نے مبارکباد کے پیغام ارسال کئے ہیں۔یاد رہے کہ محمدابرارعالم اس سے قبل سرگودھا آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر کے طور پرفرائض سرانجام دے رہے تھے۔محمد ابرار عالم کا کہنا ہے کہ وہ آرٹس کونسل میں مختلف شعبوں کو مزید فعال بنانے کی کوشش کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام زیادہ سے زیادہ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پنجاب آرٹس کونسل کی رونق میں اضافہ ہوسکے۔

مزید : صفحہ آخر