صوبائی دارالحکومت میں چور ، ڈاکو بے لگام ، شہری مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں چور ، ڈاکو بے لگام ، شہری مال وزر سے محروم

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق رائیو نڈ کے علا قہ ڈاکوؤں نے شمشا د اور اس کی فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ہیر کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے شمس اور اس کی فیملی سے 2لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی وطلائی زیورات ،ٹا ؤ ن شپ ڈاکوؤں نے کا شف سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، سو ل لا ئن ڈاکوؤں نے قا سم اور فیملی سے 1لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات،ستو کتلہ ڈاکوؤں نے زین سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون،فیکٹر ی ایر یا ڈاکوؤں نے ثا قب اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،شما لی چھاؤنی ڈاکوؤں نے جا وید اور فیملی سے1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،سبز ہ زار ڈاکوؤں نے اشفا ق سے2لاکھ15ہز ار کی نقدی و موبائل فون چھین لیا، نو اب ٹاون، ستو کتلہ،شا د با غ سے کاریں جبکہ رائے ونڈ، ستوکتلہ، ڈیفنس، شمالی چھاؤنی، غازی آباد،نو لکھا ،گر ین ٹا ؤ ن،نو ا ں کو ٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید : علاقائی