بینک آف پنجاب کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی

بینک آف پنجاب کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج11اکتوبر تک ملتوی کردی،گزشتہ روزعدالت میں مزید 24گواہوں کی فہرست پیش ہونے پر شیخ افضل کے وکیل قاضی مصباح نے جرح کرنے سے انکار کردیا۔احتساب عدالت میں نیب کے سب سے پرانے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی، عدالت میں یہ کیس قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2008ء سے چل رہا ہے، اس کیس میں ملزم شیخ افضل کے وکیل قاضی مصباح نے شیخ افضل کی عدم موجودگی میں ریکارڈ ہونے والے گواہوں پر جرح کی۔

، اب مزید 24گواہوں کی فہرست عدالت عالیہ سے منظور کرانے کے بعد دی گئی ہے، عدالت نے 24گواہوں میں سے ایک گواہ وسیم احمد ضیاء اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرہ کو طلب کیا، عدالت میں شیخ افضل کی طرف سے اپنے نئے وکیل حسن وڑائچ کو پیش کردیا گیا جنوں نے عدالت سے آج 11اکتوبر تک کی مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی