فہیم عرف کالا ڈکیت و چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

فہیم عرف کالا ڈکیت و چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد

لاہور(کر ائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس صدر نے ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث فہیم عرف کالا ڈکیت و چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی ٹاؤن شپ سرکل سعید احمد کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ ندیم اختر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے فہیم عرف کالا ڈکیت و چور گینگ کے سر غنہ علی فہیم عرف کالا اور اس کے ساتھی امجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ ٹاؤن شپ ،گرین ٹاؤن ،جوہر ٹاؤن اور چوہنگ کے علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

جبکہ ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان اپنے طریقہ وارادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع ملتے ہیں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

مزید : علاقائی