پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی،10 جواری اور 8شرابی گرفتار

پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی،10 جواری اور 8شرابی گرفتار

لاہور(کر ائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی،10 جواری گرفتار ،،8 شرابی گرفتار۔ جواء پر لگی رقم 38590روپے برآمد کیے۔دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر158ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جعلی نمبرپلیٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں35ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے 08 شرابیوں کو گرفتارکیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں112ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی