تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور(کر ائم رپورٹر)لاہورپولیس نے شہرکے تعلیمی اداروں کے اردگردمنشیات فروشوں کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن کرنے کافیصلہ کر لیا۔ روزانہ کی بنیاد پرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی براہِ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنزلاہوراسدسرفرازخان کرینگے۔ایس ایس پی آپریشنزلاہوراسدسرفرازخان نے کہا ہے کہ گذشتہ روزشہرکے مختلف تعلیمی اداروں کے اردگردمنشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔گذشتہ روزسٹی ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں کے اردگردمنشیات فروشی کے خلاف 15 مقدمات درج کرکے کوکین، پاؤڈر، وائٹ ہیروئن، افیون، چرس، شراب اوربھنگ برآمدکی گئی۔تمام ڈویژنل ایس پیزکوروزانہ کی بنیادپرتعلیمی اداروں کے اردگردمنشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے طالبعلم اس لعنت کاشکارہورہے ہیں۔ پاکستان کے مستقبل طالبعلموں کومنشیات جیسی لعنت میں دھکیلنے والے ناسوروں کے اڈوں کاخاتمہ کرکے دم لینگے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے عناصرکی نشاندہی کرکے بھرپورقانونی کارروائی عمل میں لائینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ اورطالبعلم منشیات جیسی لعنت کے استعمال کی نشاندہی پرفوری پولیس کواطلاع کریں۔

مزید : علاقائی