ریکارڈ یافتہ اجمل کوکی گینگ کے 2ارکان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

ریکارڈ یافتہ اجمل کوکی گینگ کے 2ارکان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی پولیس نے کاروائی کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ و سابقہ ریکارڈ یافتہ اجمل کوکی گینگ کے دو ارکان اجمل عرف کوکی علی حیدر عرف بلا اور شہزاد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کا لوٹا سامان اسلحہ و دیگر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی