بوگس چیک دینے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

بوگس چیک دینے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے دوست کو 6 لاکھ کا بوگس چیک دینے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ملزم محمد فیصل کے خلاف تھانہ شالیمار میں اس کے دوست جاوید اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کررکھا ہے ،مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ملزم نے دوست سے کاروبار کیلئے رقم لی اور ہڑپ کر گیا اور بدنیتی سے جعلی چیک دے دیا،فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

مزید : علاقائی