اینٹی رائیٹ یونٹ میں تعینات اہلکاروں کے اعزازمیں تقریب
لاہور(کر ائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہورایڈیشنل آئی جی بی اے ناصرکی زیرصدارت پولیس لائینزقلعہ گجرسنگھ میں اینٹی رائیٹ یونٹ میں تعینات اہلکاروں کے اعزازمیں شاندارتقریب کاانعقاد۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنزشہزاداکبر، ڈی آئی جی سکیورٹی شوکت عباس اورایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک اویس و دیگر افسران سمیت جوانوں جبکہ تقریب میں ترک پولیس افسران نے خصوصی شرکت کی ۔ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے پراینٹی رائیٹ یونٹ کے 110 افسران واہلکاروں میں نقدانعامات وتعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔
۔ سی سی پی اولاہوربی اے ناصر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اینٹی رائیٹ یونٹ کے اہلکارشہرکے امن و امان کو برقراررکھنے میں قلیدی کرداراداکررہے ہیں۔
اینٹی رائیٹ یونٹ کے اہلکاروں نے ہمیشہ شہرمیں احتجاج ہونے کی صورت میں اپنی جانوں پرکھیل کر امن و امان کوبرقراررکھا۔اینٹی رائیٹ یونٹ کے اہلکاروں کی گذشتہ تین ماہ کے دوران کارکردگی قابل فخرہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبر نے کہا کہ ہم اینٹی رائیٹ یونٹ کے اہلکاروں کی کاوشوں کوسرہانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔عام انتخابات ہوںیامحرم تمام ایونٹس پراینٹی رائیٹ یونٹ کے اہلکاروں نے کامیابی کاسہرااپنے سرسجایاہے ۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شوکت عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں اینٹی رائیٹ یونٹ کاقیام انتہائی کارآمدثابت ہوا۔