اے ایس ایف کی کاروائی ، لاہور سے بنکاک جانے والے تھائی مسافر سے 75ہزار ڈالر برآمد

اے ایس ایف کی کاروائی ، لاہور سے بنکاک جانے والے تھائی مسافر سے 75ہزار ڈالر ...

لاہور(کر ائم رپورٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے بنکاک جانے والے تھائی لینڈ کے شہری سے 75 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، ابتدائی تحقیقات میں تھائی مسافر سوچائی نے انکشاف کیا کہ وہ تھائی لینڈ اور بھارت میں ٹویوٹا اور سوزوکی کمپنی کا مالک ہے ، 6 اکتوبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں کاروباری ملاقاتیں مکمل کر کے پاکستان آیا ، اس دوران اپنے ہمراہ بھارت سے 75ہزار امریکی ڈالر بھی واہگہ بارڈر ہی کے راستے ہمراہ لایا تاکہ لاہور میں کاروباری افراد سے اہم ملاقاتیں کر سکے ، اب میں لاہور میں اپنی کاروباری مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وطن واپس جا نے لگا لیکن گرفتار کر لیا گیا،کسٹمز حکام نے مزید تحقیقات کیلئے تھائی مسافر سوچائی کو ضبط شدہ 75 ہزار امریکی ڈالرز سمیت لاھور ایئرپورٹ سے کسٹمز جیل منتقل کر دیاہے۔

مزید : علاقائی