ایس ایچ او شیراکوٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایس ایچ او شیراکوٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود عمل درآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او شیراکوٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،فاضل جج نے متعلقہ ایس پی کو بھی ہدایت کی ہے کہ مذکورہ ایس ایچ او کی عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کی عدالت میں درخواست گزار محمد امین نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھاہے کہ امیر علی اور نثاروغیرہ نے ان کے ایک پلاٹ واقع (شیراکوٹ )کی رجسٹری جعل سازی بنا لی ہے جس پر سائل نے متعلقہ تھانے میں کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی جس پر فاضل جج نے اس ضمن میں متعلقہ ایس ایچ او کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا گیاجس پر سائل نے عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس پرفاضل جج نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 2فروری کو ایس ایچ او کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔

لیکن عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا گیافاضل جج نے ایس ایچ او شیراکوٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی