کرپشن کیس، بینک افسر کو 31سال قید اور 95لاکھ روپے جرمانہ

کرپشن کیس، بینک افسر کو 31سال قید اور 95لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)بینک کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والے بینک افسر غلام ربانی کو 31سال قید اور 95لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا گیاہے۔مجرم کواڈیالہ جیل منتقل کرنے حکم دیا گیا ہے،بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج منیر احمد جوئیہ نے مذکورہ بالا سزا کا حکم سنایا ہے ۔مجرم غلام ربانی کے خلاف ایف آئی اے نے 2017ء میں یہ مقدمہ درج کیاتھا ،عدالت نے باقاعدگی سے سماعت کی، مجرم پر مختلف الزامات میں جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا سنائی گئی ہے ۔مجرم پر الزام ہے کہ وہ بینک کے مختلف اکاؤنٹس سے رقم نکال کر خوردبرد کرلیتا تھا۔

مزید : علاقائی