چیئرمین کارپوریشن کمیٹی سرگودھا محمد سلیم کی درخواست ضمانت خارج

چیئرمین کارپوریشن کمیٹی سرگودھا محمد سلیم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن پرویز اختر نے رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث چیئرمین کارپوریشن کمیٹی سرگودھا محمد سلیم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں سرگودھا کارپوریشن کمیٹی محمد سلیم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،عدالت میں اینٹی کرپشن لاہور نے ملزم کے خلاف ریکارڈ پیش کیا ،ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ اس نے سرگودھا میں ایک شخص کو مکان کی رجسٹری کے کاغذات دینے لئے اڑھائی لاکھ روپے رشوت مانگی ، 50ہزار روپے اس نے وصول کئے جبکہ دو لاکھ روپے کی وصولی کے موقع پر اس کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔

،عدالت میں وکلا ء نے طویل دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی،ملزم کے خلاف کیس کی انکوائری اینٹی کرپشن لاہور میں کی گئی تھی۔

مزید : علاقائی