سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، ادارہ منہاج القران کے مدعی جواد حامد طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، ادارہ منہاج القران کے مدعی جواد حامد طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازحسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے ادارہ منہاج القران کے مدعی جواد حامد کو بیان کے لئے طلب کرلیاہے۔ عدالت میں سپریم کورٹ کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہفتے میں دو روز کرنے کے احکامات وصول ہوگئے ہیں جس پر عدالت نے ملزمان کے وکلا ء سے ہفتے کے روز رائے مانگ لی کہ وہ بتائیں کہ سماعت کے لئے دودن کون کون سے رکھے جائیں۔وکلا ء کی طرف سے رائے دینے پر عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لئے دن مقرر کردے گی۔

مزید : علاقائی