شہباز شریف کے داماد علی عمران کیخلاف یوبی ایل کے دعوے کی سماعت 11نومبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نمبر چار کے جج اشترعباس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف سے 2 کروڑ 57 لاکھ 21 ہزار سے زاہد رقم کے حصول کے لئے یوبی ایل کے دعوے کی سماعت 11نومبر تک ملتوی کردی۔بینکنگ کورٹ میں یو بی ایل نے اپنے وکیل احسن مسعود کی وساطت سے علی عمران یوسف کے خلاف 2کروڑ 57 لاکھ 21 ہزار روپے کی ریکوری کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا ہے کہ علی عمران نے بنک سے یہ رقم قرض کے طور پر 2007ء میں لی ،بعد میں اس رقم کو اس نے واپس نہیں کیا ،بینک نے کئی بار نوٹس بھی بھجوائے لیکن رقم واپس نہیں کی گئی ۔
،عدالت سے استدعا ہے کہ بینک کو قرض کی رقم واپس دلوائی جاے ،دعویٰ پر عدالت نے علی عمران یوسف کو نوٹس جاری کیا جس پر ان کے وکیل پیش ہوئے جنوں نے آئندہ تاریخ پر بحث کیلئے مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرلیااور سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔