خواجہ سعد رفیق کیخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست خارج

خواجہ سعد رفیق کیخلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف بھڑکانے کے خلاف خواجہ سعد رفیق کے خلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی ،عدالت نے ایس ایچ او کے بیان پر کیس کی مزید سماعت کو ناقابل دست اندازی پولیس قرار دے دیا ہے،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز نے اپنے جواب میں کہا تھاکہ یہ کیس ان کے تھانے کی حدود میں نہیں آتا ،وہ کس طرح خواجہ سعد رفیق کے خلاف غداری کی ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں، پولیس کا جواب درست مانتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی ۔

درخواست گزار عبداللہ ملک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے کیس دائر کیا تھا ۔جس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی۔

سعد رفیق نے عدلیہ کو بطور ادارہ تنقید کا نشانہ بنایا، خواجہ سعد رفیق نے عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسایا،ان کی درخواست کے باجود پولیس خواجہ سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی