رانا مشہود کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی

رانا مشہود کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)پنجاب میں حکومت مبینہ طور پرگرانے کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان پرسابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے خلاف اندارج مقدمہ درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے میاں عامر رزاق کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا مشہود نے 5 اکتوبر کو ایک انٹرویو میں ن لیگ کے افواج پاکستان کے ساتھ معاملات طے پانے سے متعلق بیان دیا ،انہوں نے یہ بیان دے کر غدار وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے،تھانہ مصری شاہ کے ایس ایچ او نے رانا مشہود کے اس انٹرویو کی بنیاد پر درخواست دینے پر مقدمہ درج نہیں کیا، عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

مزید : علاقائی