سیف سٹیز اتھارٹی کا ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

سیف سٹیز اتھارٹی کا ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے اور اتھارٹی کے 800سے زائد افسران اور عملے کی ایک یوم کی تنخواہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے مشترکہ ڈیم فنڈ کیلئے بھرپور معاونت کریں گے۔

۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نوجوان پولیس کمیونیکیشن افسران نے اس سے پہلے بھی ڈیم کیلئے فنڈریزنگ کر چکے ہیں اور ادارہ اس اہم قومی مقصد کیلئے بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

مزید : علاقائی