مال گاڑی کے ذریعے بھارت سمگل کی جانے والی 15کلو ہیروئن پکڑی گئی

مال گاڑی کے ذریعے بھارت سمگل کی جانے والی 15کلو ہیروئن پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر )واہگہ بارڈر پر کسٹم اور اے این ایف سٹاف نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارت سمگل کی جانے والی 15کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔بتایا گیا ہے کہ کسٹم اور اے این ایف نے مال گاڑی کی تلاشی کے دوران واہگہ ریلوے اسٹیشن پر بھارت سمگل کی جانے والی 15کلو اعلی ٰکوالٹی کی ہیروئن ٹرین کے ویلو کے ساتھ بنے باکس سے برآمد کر لی۔ہیروین انتہائی مہارت سے ٹرین کے پہیوں کے ساتھ موجود خْفیہ خانوں میں چْھپائی گئی تھی۔اے این ایف حکام نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -