رقم خورد برد کیس،ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24اکتوبر تک توسیع

رقم خورد برد کیس،ملزمان کی عبوری ضمانت میں 24اکتوبر تک توسیع

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں لیسکوڈوثرن میں جعلی پینشنرکھڑے کرکے ان کے نام سے کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث لیسکو کے سات افسران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت میں ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش کیا ،اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی ملزمان سے بارگیننگ ہو رہی ہے ،اکثر ملزمان نے اپنے ذمہ نکلتی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،سماعت 24اکتوبر تک ملتوی ، ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے۔

مزید : علاقائی