ایل ڈی اے کا سبزہ زار میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ،55پلاٹ واگزار

ایل ڈی اے کا سبزہ زار میں قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ،55پلاٹ واگزار

لاہور( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں ‘لینڈ مافیااور غیر قانونی تعمیرات سے واگزار کروانے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی نگرانی میں ایل ڈی اے کے عملے نے گزشتہ روزڈی بلاک سبزہ زار میں آپریشن کر کے لینڈ مافیا کے قبضے سے ایل ڈی اے کے ملکیتی کروڑں روپے مالیت کے 55پلاٹ واگزار کر والئے۔آپریشن کے دوران پانچ مختلف جگہوں پر واقع مجموعی طور پر 31کنال اراضی وگزار کروالی گئی جس پر 7مرلے ‘12مرلے اور ایک کنال رقبے کے پلاٹ بنائے گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہاہے کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کروانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشن کر کے حکومتی رٹ بحال کی جارہی ہے ۔آپریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تمام محکمے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ لاہوروزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن کے مطابق تجاوازت کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی میں بہتری لائے گئی۔آپریشن کے موقع پر متعلقہ افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔اس حوالے سے شہریوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا آپریشن کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1