ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان اربوں روپے کا مقروض ہو گیا،آفتاب لودھی

ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان اربوں روپے کا مقروض ہو گیا،آفتاب لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (پ ر) چیئرمین پا کستا ن عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی حکومتی کوشش کی پر زور مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینا ا قتصادی خود کشی ہے۔ گذشتہ روز تحریک کی اقتصادی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط فیصلے کی وجہ سے ایک دن میں ڈالر آٹھ روپے مہنگا ہو گیا جس سے پاکستان مزید اربوں روپے کا مقروض ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی اقتصادی ٹیم میں خانہ پری کی بجائے ماہرین معاشیات کو شامل کرے۔

اور ان کی سفارشات پر فوری لائحہ عمل مرتب کرے۔