مارکیٹ سے ریال اور ڈالر غائب، مہنگائی راتوں رات آسمان پرپہنچ گئی، بیلم حسنین

مارکیٹ سے ریال اور ڈالر غائب، مہنگائی راتوں رات آسمان پرپہنچ گئی، بیلم حسنین

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ریال اور ڈالر غائب ہیں، مہنگائی راتوں رات آسمان پر جا چکی ہے، حکومت نے آنے سے قبل کوئی ہوم ورک نہیں کیا۔

وہمیڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت میں آنے سے قبل لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں۔

مگر حکومت میں آنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کتنا مشکل کام ہوتا ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ شہید وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبی بی نے حکومت حاصل کرنے سے قبل ہوم ورک کیا اور عوام سے وہ وعدے کیے جن کو وہ نبھاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1