ایوننگ کلاسوں میں بھاری فیسیں،طالبات مشکلات کا شکار

ایوننگ کلاسوں میں بھاری فیسیں،طالبات مشکلات کا شکار

لاہور(لیڈی رپورٹر)صو با ئی دا رالحکو مت کے خواتین کالجز میں ایو ننگ کلا سز کے نام پر بھا ری فیسو ں نے دا خلہ لینے کی خواہش مند طا لبا ت کی امیدوں پر پا نی پھیر دیا ، بی ایس ، بی سی ایس اور اس طرح کے چا ر چا ر سالہ کورسز کی فیسیں پرا ئیویٹ کالجز میں ایک لا کھ سے 10،10 لاکھ تک وصول کی جا رہی ہیں ۔ اس حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے مختلف کا لجز کی طا لبا ت ثمرہ ، نمرہ، حدیقہ اور زویا نے بتا یا کہ ہم ویسے تو سرکاری کا لجز میں ہی تعلیم حا صل کر نے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ان کا لجز میں ہر سال میرٹ ہی بہت بڑھا دیا جا تا ہے اور ایو ننگ کی کلاسز بھی ’’سیلف فنا نس ‘‘ کی فیس زیا دہ ہو نے کی وجہ سے ہمیں پرا ئیویٹ کا لجو ں کا رخ کر نا پڑتا ہے جو کے ہمارے لئے افورڈایبل نہیں۔ انہو ں نے حکو مت سے اپیل کی کہ تعلیم کے نام پر ہمارے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1