ایل ڈی اے میں تبادلے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عثمان لاء ڈائریکٹوریٹ میں تعینات

ایل ڈی اے میں تبادلے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عثمان لاء ڈائریکٹوریٹ میں تعینات

لاہور(جنر ل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز)عبدالشکو رانانے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (ایونیو ون)میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد اختر کوایل ڈی اے ایونیو ون سکیم سے متعلقہ سول کورٹس کیسزکا اضافی چارج دے دیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس سے اس عہدے کا چارج واپس لے لیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاعلی عثمان کا تبادلہ کر کے انہیں لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا ہے جبکہ لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شعیب کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف کمرشلائزیشن میں تعینات کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال کو معطل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1