اردو بازار یوتھ فورس کے وفد کے صدر لاہور چیمبر کے ساتھ ملاقات

اردو بازار یوتھ فورس کے وفد کے صدر لاہور چیمبر کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) چیئرمین اردو بازار یوتھ بزنس فورم شیخ قاسم عباس کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے صدر لاہور چیمبر آف کامر س الماس حید رسے ملاقات کی اور وزیراعظم پاکستان کی تشکیل کردہ کونسل آف بزنس لیڈرز کا ممبر نامزد ہونے پرمبارکباد پیش کی اس موقع پر وفدمیں چیئرمین پیپر مارکیٹ ملک خالد بلا ، شیخ ظفر اقبال، حارث عتیق ،ملک صباراحمد، ملک عاطف ، سنی ، محمد طارق ودیگر موجود تھے

، تاجر رہنماؤں نے الماس حید ر سے ملاقات میں اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پاکستان کی ملکی معیشت کو مضبوط اور بزنس کمیونٹی کے مسائل ودیگر ایشوز کے حل کیلئے بنائی جانے والی بائیس رکنی کمیٹی میں لاہور سے تاجر برادری کی نمائندگی میں چیمبر آف کامرس کے صدر الماس حید ر کی شمولیت انتہائی خوش آئند اور باعث اعزاز امر ہے۔