شہرخاموشاں اتھارٹی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹربنانے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ بلدیات نے شہر خاموشاں اتھارٹی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹربنانے کی سمری وزیراعلی کوارسال کردی۔ سمری سیکرٹری بلدیات عارف انوربلوچ نے ارسال کی ہے۔نئی شہرخاموشاں اتھارٹی کے بورڈ آف ڈاریکٹرز بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کا فیصلہ وزیراعلی خود کریں گے۔