حکومت زندگی کے ہر شعبہ میں فیل ہو چکی ،ء نصیر احمد، عبدالکریم
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 144 کے رہنماء رانا افتخار علی کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، ملک عباس، ابو ہاشمی، اختر شاہ، ابراہیم نے کہا کہ حکومت زندگی کے ہر شعبہ میں فیل ہو چکی ہے ، پولیس کوغیر سیاسی کرنے والوں نے اپنے ذاتی مقدمات میں دخل اندازی پر صرف چند ہفتوں میں آئی جی پنجاب کو بلا جواز تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں ایماندار افسران کو خوار کیا جا رہا ہے۔ جس سے بیوروکریسی میں بددلی پھیل رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کا تعیناتی کے بعد عرصہ 3 سال سے ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کے واضع ڈائرکشن کے باوجود آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنا تشویش ناک بات ہے۔
پنجاب اور وفاق کے وزراء اپنی بولی بول رہے ہیں اور معاشی پالیسیوں سے تا بلد وزراء معیشت پر بیان دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈالر پر سٹہ شروع ہو گیا اور ڈالر مارکیٹ سے غائب ہو گیا اور ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور مہنگائی کے طوفان آنے والا ہے تحریک انصاف کی حکومت کے پاس نہ تو کوئی ویثرن ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسی اہل وزیر و وزیر خزانہ مقرر کیا جائے اور اسد عمر سے استعفیٰ لیا جائے۔