پاکستان رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، ہیئر کے مکینوں کو مفت طبی سہولیات فراہم
لاہور(پ ر) پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے گاؤں ہےئر میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں بارڈر ایریا کے قریب پسماندہ علاقوں میں جذبہ قومی خدمت کے تحت غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔ پاکستان رینجرز کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور فری ادویات فراہم کی گئی۔اور انتہائی بیمار مریضوں کو پاکستان رینجرزپنجاب ٹیچینگ ہسپتال ریفر بھی کیا۔اس موقع پر ونگ کمانڈر14 ونگ لیفٹیننٹ کرنل رضوان عامر نے کہا کہ ڈی جی پاکستان رینجرز( پنجاب) کی ہدایت پرفری میڈیکل کیمپس متواتر جاری رہتے ہیں ۔