دوقومی نظریہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے،ذکر اللہ مجاہد

دوقومی نظریہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ ہی پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے اور پاکستان کی بنیادلا الہ الاللہ محمد رسول اللہ ؐ ہے ،ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح و بہود اسی بنیاد سے وابستہ ہے جس کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی میدان عمل میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پی پی 160میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی علاقہ جنوبی لاہور کے نامراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، امیر خالداحمد بٹ ، پی پی امیر احمد سلمان بلوچ ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی چوہدری محمود الاحد،محمد الیاس ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ذکر اللہ مجاہد کہا کہ پاکستان کا قیام کسی وقتی جوش یا جذباتی سوچ کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے محسن کائنات حضرت محمد ﷺ کی رہنمائی میں قائم ہونے والی مدینہ منورہ کی اسلامی و فلاحی ریاست کا نمونہ اور سوچ کا رفرماتھی جس میں ایک عام شہری کو بھی حاکم وقت کے برابر حقوق حاصل تھے ۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی سمن آباد‘رانا گرائمر سکول‘ سوک سنٹر مون مارکیٹ‘گلشن راوی ‘گورنمنٹ منور ماڈل مڈل سکول‘ وسن پورہ اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ مصری شاہ کا وزٹ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1