یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ12اکتوبر کو منایا جائے گا، اشرف آصف جلالی

یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ12اکتوبر کو منایا جائے گا، اشرف آصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ ،تحریک لبیک اسلام کے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، میاں ولید احمد شرقپوری،پیر سید محمدنوید الحسن مشہدی،پیر سید خرم ریاض شاہ رضوی،مفتی محمد عابد جلالی،پیر محمد اقبال ہمدمی،مفتی محمد تنویر احمد کوٹلوی،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی،مفتی محمد عبدالعلیم جلالی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے12اکتوبر کو ملک میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا جائے گا۔

اس موقع پر مساجد میں توہین رسالت کی مبینہ مجرمہ آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کے سلسلہ میں قراردادیں منظور کی جائیں گی اور نمازجمعہ کے بعد آسیہ ملعونہ کی پھانسی کیلئے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔


ریں اثنا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا آسیہ ملعونہ کو مظلوم قرار دینے والے اپنی قبر کی فکر کریں ۔سلطان الانبیاء ﷺ کی شانِ اقدس میں گالیاں بکنے والی کیلئے نرم گوشہ رکھنے والااپنے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔آئے روز گستاخیوں کے واقعات کی روک تھام کیلئے 295cکے تحت عملاسزا دینا ضروری ہے۔اگر آسیہ ملعونہ کے فیصلہ میں حقائق کے برعکس فیصلہ کیا گیا تو لوگوں کا عدالتوں سے ہمیشہ کیلئے اعتماد اٹھ جائے گا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ایسے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی۔