پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا چیف آپریٹنگ آفیسر کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا چیف آپریٹنگ آفیسر کو فوری عہدے سے ہٹانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد اشرف نظامی اور پنجاب ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر (CEO) ڈاکٹر اجمل خان کی طرف سے وفاقی حکومت کے ریلیونگ آرڈرز کو ہوا میں اڑا دینے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی حرکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کریں۔ اس موقعہ پر پروفیسر اجمل حسن نقوی،ڈاکٹر واجد علی،ڈاکٹر علیم نواز بھی موجود تھے۔مجلس عاملہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ملتان اور بہاولپور سے ایک بڑی تعداد میں میڈیکل ٹیچرز کے تبادلے اور عارضی تعیناتیوں پر شدید احتجاج کیا ہے ۔