شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے،سردار کامل عمر

شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوں گے،سردار کامل عمر

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے سردار کامل عمر اورسینئر رہنما سردار عاقل عمر نے کہا کہ مانگامنڈی حلقہ این اے 124کے ضمنی انتخابات میں انشاء اللہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھاری اکثریت سے14اکتوبر کو کامیاب ہو ں گے، قرضہ نہ مانگنے کے دعوایدار آج ہاتھوں میں کشکول لئے کھڑے ہیں ۔دونوں رہنماؤں نے مانگامنڈی میں اپنے ڈیرے موکل فارم پر پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پورے ملک میں ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی سردار کامل عمر نے کہا کہ حلقہ این اے124کی انتخابی مہم کی نگرانی کرنے میں میاں حمزہ شہباز کے ساتھ ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1