این اے 124میں شاہد خاقان عباسی اور مجتبیٰ شجاع کا والہانہ استقبال

این اے 124میں شاہد خاقان عباسی اور مجتبیٰ شجاع کا والہانہ استقبال

لاہور( پ ر )این اے 124میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کا حلقہ میں جگہ جگہ والہانہ استقبال ،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور ،کارکن یااللہ یارسول شہباز شریف بے قصور کے نعرے لگاتے رہے،مختلف جگہوں پر گھوڑوں کا رقص ،بگیوں پر بٹھا کر جلسہ گاہ لایا گیا۔شمالی لاہور کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین کی مختلف یونین کونسلز میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا یونین کونسل 46میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،شاہد خاقان عباسی نے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں ،شہباز شریف پر سیاسی کیس بنایا گیا ۔تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے انہیں شہباز شریف کی گرفتاری کا خمیازبھگتنا ہوگا ،بنی گالہ میں تجاوزات کا کوئی ذکر نہیں غریبوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

اور کاروبار تباہ کیاجا رہا ہے ،عمران خا ن کی حکو مت نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے اور تبد یلی کے جتنے بھی دعوے کئے وہ سب کے سب جھو ٹ کا پلندہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1