عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ڈاکٹر احمد سعید

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ڈاکٹر احمد سعید

لاہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر اور مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے شیخ الحدیث فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ حفظہ اللہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ،وقت کا تقاضا ، خاتمہ ایمان،حصول جنت اور شفاعت رسولﷺ کابہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے سابق مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت اقدس مولانا عبدالحفیظ مکیؒ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حسبِ سابق اس سال بھی مرکزی نائب امیر فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالرؤف مکی (مکہ مکرمہ )اور مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدنی(مدنیہ منورہ)جلد ہی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے پاکستان کا تفصیلی دورہ کریں گے جہاں وہ 12 نومبر کو صادق آباد، 13 نومبر کو بہاولپور، 15 نومبر کو کرمپوری وہاڑی،16 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان 17نومبر کوسیالکوٹ جائیں گے۔

18نومبر کو پشاور 19 اور 20 نومبر کو آزاد کشمیر اور 21 نومبر کو رائیونڈ سمیت مختلف شہروں میں ختم نبوت کانفرنسوں ،سیمینار اور دیگر تقریبات میں شرکت وخطاب کریں گے انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ حفظہ اللہ نے تمام کارکنوں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے دیگر افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان پروگراموں کو کامیاب کرنے کے لیے اس میں بھرپور شرکت کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1