وزیراعظم 3نومبر کو چین جائیں گے

وزیراعظم 3نومبر کو چین جائیں گے

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان 3نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم 6نومبر تک چین کے دورے میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اور اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بدھ کو تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد وزیراعظم کا دورہ چین غیر معمولی اہمیت کا حامل ہو گا،وزیراعظم چین کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک اور مختلف شعبوں کے تعلقات زیرغور آئیں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی بھی جائیں گے۔

دورہ چین

مزید : صفحہ اول