حکومت نے ایکسپورٹ کو مضبوط کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا

حکومت نے ایکسپورٹ کو مضبوط کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی کتنی بڑی نااہلی اور نالائقی ہے کہ اس کے پچاس دن پورے ہونے سے پہلے ہی زر مبادلہ کے ذخائر پچاس فیصد سے بھی کم رہ گئے حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام تر شرائط قبول کر لی ہیں جس سے پاکستانی سٹاک انڈکس مارکیٹ اور رو پیہ ذلیل ہو گیا مہنگائی کا طوفان آ گیا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاحال زبانی جمع خرچ کررہی ہے وہ سمجھتی ہے کہ ابھی تک بھی وہ کنٹینر پر ہی ہے اگر حکومت کے بقول دس ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے تواس کو روکنے کے لئے حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں ایکسپورٹ کو مضبوط کرنے کے لئے ابھی تک بھی کچھ نہیں کیا لیکن آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے ڈالر کو تو پر لگا دئیے گئے لیکن روپے کو زلیل کردیا گیا اس کا حساب عمران خان کو دینا ہو گا۔

راجہ ظفر الحق

مزید : صفحہ اول