ذخائر بڑھانے کیلئے برآمدات میں اضافہ کیاجائے

ذخائر بڑھانے کیلئے برآمدات میں اضافہ کیاجائے

سابق مشیر خزانہ و ماہر اقتصادت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ڈالر ۔ڈالر کا کھیل کھیلنے کی بجائے ملک کو اقتصادی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لئے ملکی برآمدات کو بڑھائے اور ملکی انڈسٹری کی حقیقی سر پرستی کرے ایکسپوٹرز کو خصوصی مراعات دے اور بیرون ممالک پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو پاکستان مین سرمایہ کاری کے لئے عملی مواقع فراہم کرے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جو بھی آتا ہے وہ خزانہ خالی اور زر مبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کی بات کرتا ہے یہ قصہ پرانا ہو چکا اب وقت ہے کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور اخراجات مین بھی خاطر خواہ کمی کرنا ہو گی جس ملک کے اندر سالانہ دس سے بارہ ارب ڈالر چور راستوں سے باہر جاتے ہوں ا س کا کیا حال ہو گا یہ راستے بند کرنا ہوں گے۔

ڈاکٹر حفیظ پاشا

مزید : صفحہ اول