انگلیاں اٹھانے والے اپنی ناکامیوں کااعتراف کریں

انگلیاں اٹھانے والے اپنی ناکامیوں کااعتراف کریں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو جب خزانہ ہی خالی ملا ہے تواس نے ملک کو چلانے کے لئے کڑوی گولی تو نگلنی ہی ہے جو لوگ ہمارے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر شور مچارہے ہیں وہ بتائیں کہ انہوں نے ہمیں خزانہ خالی کرکے کیوں دیا ہے وہ ہم پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنی ناکامیوں کااعتراف کریں اور ملک کو چلانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی لاہور کی پریس کانفرنس میں تفصیل کے ساتھ ملکی خزانے اور قومی اداروں کی خسارے کے حوالے صورت حال سامنے رکھ دی ہے اب قوم خود بتائے اگر ہم ملک چلانے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں تو پھر کہاں جائیں لیکن قوم یقین رکھے وزیراعظم اسی بد حال ملک کو خوشحال ملک بنا کر دم لیں گے۔

جہانگیر خان ترین

مزید : صفحہ اول