ایکسپوٹرزا ور ملکی انڈسٹری کو مراعات دی جائیں

ایکسپوٹرزا ور ملکی انڈسٹری کو مراعات دی جائیں

پاکستان فارما سیو ٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اور معروف صنعتکار حامد رضا نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسوں کے باعث ملکی فارما انڈسٹری کی سالانہ ایکسپورٹ چارسو ارب ڈالر سے کم ہو کر دوسو ارب ڈالر پر آجائے گی تو زر مبادلہ کے ذ خائر کا ستیا ناس ہی ہو گا یہ صرف ملکی فارما انڈسٹری کا حال ہے باقی کا تو اللہ ہی حافظ ہو گا جب تک ایکسپوٹرز کو اور ملکی انڈسٹری کو پروان نہیں چڑھایا جاتا نہ تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی اور نہ ہی زر مبادلہ بڑھے گا اور نہ ہی ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صرف ملکی فارما انڈسٹری کی ہی سمت سیدھی کردی جائے اور اس کی سر پرستی کی جائے انہیں مراعات دی جائیں آئے روز محکمہ صحت کی طرف سے مارے جانے والے چھاپے پکڑ دھکڑا بند کروادی جائے اس انڈسٹری کو پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے تو اس انڈسٹری کی سالانہ ایکسپورٹ دو ہزار ارب ڈالر سالانہ سے آگے جا سکتی ہے۔

حامد رضا

مزید : صفحہ اول