سلمان شہباز نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا

سلمان شہباز نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سلمان شہباز کو سوالنامہ بھی دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے تحقیقات کیلئے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کیا گیا تھا جس پر انہوں نے پیش ہو کر نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سلمان شہباز کو سوالنامہ بھی دیا جس میں ان کے ذرائع آمدن اور اثاثہ جات سے متعلق سوالات بھی شامل ہیں۔
نیب سوالنامہ

مزید :

صفحہ اول -