وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کر لیا ، اجلاس میں حکومت کے پہلے سو دنوں کے پروگرام پرعملدرآمد سمیت شہباز شریف کی گرفتاری اور ناجائز اثاثہ جات کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آئی ایم ایف پروگرام ،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا، جبکہ حکومت کے پہلے سو دنوں کے پروگرام پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی گرفتاری اور ناجائز اثاثہ جات کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک کی داخلی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ

مزید : صفحہ اول