فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے منی لانڈرنگ روکنے کی ڈیڈ لائن مانگ لی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے منی لانڈرنگ روکنے کی ڈیڈ لائن مانگ لی

اسلام آباد(آن لائن) ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے ڈیڈ لائنز مانگ لیں ہیں تفصیلات کے مطابق منی لانڈنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو غیر منافع بخش اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے کیے گئے اقدامات ایف اے ٹی ایف کو بروکریج ہاوسز کی رجسٹریشن پر بریف کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے وفد کو کمپنیز ایکٹ کے تحت منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی لیکن ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف

مزید : صفحہ اول