محکمہ صحت ، ادویات اور دیگر سازو سامان کی خریداری کا 10سالہ ریکارڈ نیب کے حوالے

محکمہ صحت ، ادویات اور دیگر سازو سامان کی خریداری کا 10سالہ ریکارڈ نیب کے ...

لاہور( جاوید اقبال) محکمہ صحت نے دس سالہ ادویات اور سازو سامان کی خریداری کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق میگا پروجیکٹ کے ٹھیکہ جات کا ریکارڈ بھی نیب کے حوالے کیا گیا ہے جس کے بعد نیب نے اس یکارڈ کی روشنی میں خفیہ تحقیقات کیلئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں ،ذرائع کے مطابق دس سا ل میں 100ارب سے زائد کی ادویات اور دیگر سازو سامان خریدا گیا جس کا ریکارڈ نیب نے طلب کیا تھا جو کہ انہیں دیدیاگیا ہے ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ اس کے بعد محکمہ صحت کے سابق وزراء ، سیکرٹریز اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ڈی جیزاور پرچیز اینڈ پروکیور منٹ سیل کے کرتا دھرتاؤں کیلئے شکنجہ تیار ہو گیا ہے ۔

محکمہ صحت کا ریکارڈ

مزید : صفحہ اول