پاک فوج میں تقرریاں ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات

پاک فوج میں تقرریاں ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ...

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے،لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کور کمانڈر منگلا ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو اور لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا ۔آئی ایس پی آرکے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی کو چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان کو وائس چیف آف جنرل سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

پاک فوج / تقرریاں

مزید : صفحہ اول